پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
لاہور: پنجاب پولیس کی باہمت اور فرض شناس خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا، انہیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (آئی اے ڈبلیو پی)) کی جانب سے( “Excellence in Performance Award 2025” )سے نوازا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ باوقار اعزاز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ 62 ویں سالانہ کانفرنس کے دوران ایس پی عائشہ بٹ کو دیا گیا، ایوارڈ کی تقریب میں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد خواتین پولیس افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں( IAWP )کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں یہ عالمی اعزاز پیش کیا، یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے صرف ایک ایسی خاتون پولیس افسر کو دیا جاتا ہے جو اپنے معاشرے میں نمایاں خدمات سرانجام دیتی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ ٹریفک سیفٹی پولیسنگ، عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد و روابط کو فروغ دینے اور فرائض کی ادائیگی میں مثالی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی قیادت اور افسران نے ایس پی عائشہ بٹ کو اس عالمی اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پوری فورس کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروہ گھر جو قائد نے بنایا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری افغان سر زمین سے دہشتگرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں: خواجہ آصف بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔