مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ؛صوبائی حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے گی ؛ گورنر خیبرپختونخواہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو سپورٹ صوبائی حکومت کو درکار ہوگی اسے مہیا کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر اور بلوچستان کے گورنر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر شکرگزار ہوں ۔
سندھ پر جب مشکل ٹائم آیا تو کبھی ہماری حکومت نے سپورٹ نہیں کیا،خیبرپختونخوامیں سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری کا مشکور ہوں۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مانسہرہ کاغان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احمد حسین شاہ کو اپنے خاندان میں واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں ،اس وقت ہمارے صوبے میں قدرتی آفت آئی ہوئی ہے 300 سے زائد اموات ہوئیں،صوبے کے حالات کے پیش نظر جلسہ مختصر کیا۔
فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا آج آپ لوگوں کے درمیان ہیں،26 مئی کے احتجاج میں ہزارہ کی بڑی محنت تھی، سیلاب میں شہدا کے گھر گھر جاکر سپورٹ کرینگے،ہیلی کاپٹر میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے لوگوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔
متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ ہلال احمر کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہیں،جو سپورٹ صوبائی حکومت کو درکار ہوگی اسے مہیا کی جائیگی،مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ان کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر اور بلوچستان کے گورنر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پرشکرگزار ہوں ۔ سندھ پر جب مشکل ٹائم آیا تو کبھی ہماری حکومت نے سپورٹ نہیں کیا،21 لاکھ گھر سندھ حکومت بنا رہی ہے ،ہمارے کیسے گناہ تھے کہ ہم پر ایسی حکومت مسلط ہوئی ، پچاس لاکھ گھر بنانے کی دعویدار حکومت تجاوزات کیخلاف لگی ہوئی ہے،سیاحت کی تباہی اس حکومت میں ہو رہی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویدار چوری کے الزامات کی زد میں ہیں،خود ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں،مدینہ کی ریاست والے بڑی چوری کرنے والوں کو پروموٹ کر رہے ہیں۔
فرانس کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان
گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ صوبے میں امن سلامتی اور ترقی چاہتے ہیں،انڈیا کو چار دنوں میں مات دی تو دہشت گرد زیادہ دیر نہیں لگے گی،ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹم بم اور بے نظیر نے میزائل ٹیکنالوجی دی،جنگ میں ہم اپنے میڈیا کا رول ذمہ دارانہ تھا خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پاک افواج کو پیشہ وارانہ دلیرانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان کاکہناتھا کہ سکی کناری ڈیم اور بالاکوٹ ہائیڈرو پراجیکٹس پر مقامی افراد کو روزگار ملنا چاہیے،بالاکوٹ ہائیڈرو پراجیکٹس پر مقامی افراد کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔
متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جو علاقے سیلاب میں متاثر ہوئے ہیں ہلال احمر کو ہدایت دیتا ہوں وہ یہاں پہنچ کر نقصانات کا ازالہ کریں، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے مگر سب سے زیادہ ڈیوٹی لگا دی جاتی، تمباکو ہم پیدا کرتے ہیں صوبائی حکومت سے کہتا ہوں وہ کیس دلائل کے ساتھ مقدمہ وفاق کے سامنے پیش کرے ۔ ہزارہ میں پیپلز پارٹی ترقی کر رہی ہے، بہت جلد صوبے کا وزیر اعلیٰ جیالہ ہوگا اور بلاول بھٹو وزیر اعظم ہونگے،بڑے بڑے پھنے خان دیکھیں ہیں جو بے نظیر کا فوٹو جیب میں رکھتے ہیں مگر ووٹ نہیں دیتے ۔
لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج
سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے گورنر کو خوش آمدید کیا،جلسہ میں خیبر پختونخوا میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے اپنی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سید احمد حسین شاہ کاکہناتھا کہ آج ہم واپس عزت دار لوگوں کے گھر میں آگئے ہیں،گزشتہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن کیا تو پی پی پی پی نے میرے خلاف امیدوار کھڑا نہیں کیا،پیپلز پارٹی کے قائد ختم نبوت اور ایٹم بم کے ہیرو ذوالفقار علی بھٹو ہیں،میزائل ٹیکنالوجی شہید بے نظیر نے دی۔ان کاکہناتھا کہ بے نظیر کی شہادت پر سندھ پاکستان سے علیحدہ ہو رہا تھا زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،پیپلز پارٹی شہیدوں اور پاکستان کی محافظ جماعت ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی احمد حسین شاہ صوبائی حکومت
پڑھیں:
گورنر سندھ کا روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں کی مناسب تربیت حادثات کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں سختی عوامی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے واضح کیا کہ عدم برداشت کے خاتمے کے لیے قانون، تعلیم اور شعور کی مضبوطی ناگزیر ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کی پہچان ہم آہنگی، بھائی چارہ اور مختلف ثقافتوں کا احترام ہے، اور یہی اقدار صوبے کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اختلافِ رائے کے باوجود ایک دوسرے کو قبول کریں، کیونکہ رواداری کمزوری نہیں بلکہ مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاق کی علامت ہے۔گورنر سندھ نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ برداشت، امن اور انسانی وقار کا پیغام عام کریں تاکہ معاشرہ مزید مستحکم اور خوشحال بن سکے۔