میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے، آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کے حالیہ بیان پرتنقید کرتے ہوئے وزیرِاعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کا فوری نوٹس لیں۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب نے کہا کہ کیا کوئی گورنر سیاست میں ملوث ہو سکتا ہے؟ گورنر کو کسی سیاسی جماعت کا پرچم نہیں اٹھانا چاہیئے، اسے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا چاہیئے، نہ کہ کسی پارٹی کی نمائندگی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے گورنر ٹیسوری کے اس حالیہ بیان پر بالواسطہ تنقید کی، جس میں انہوں نے بھائی کی واپسی اور پرانی ایم کیو ایم کے احیاء کی بات کی تھی۔ میئر نے کہا کہ شاید وہ خود کو ہی بھائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ صدر اور گورنرز کا منصب غیر سیاسی ہوتا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کراچی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بدل رہا ہے اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہم بلا امتیاز و تعصب کے خدمت کر رہے ہیں، ہمیں پروا نہیں کہ کون سی یو سی کس کی ہے، اگر وہاں کراچی کے شہری رہتے ہیں تو بلاول بھٹو کی جماعت ضرور خدمات فراہم کرے گی، ہم کورنگی کے عوام کی خدمت کو ایک موقع سمجھتے ہیں اور اس کے لیے پرجوش ہیں۔ میئر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئی حب کینال کی تکمیل کے ساتھ 22 سال بعد کراچی کے پانی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے صرف وعدے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے۔فور منصوبے کا اب تک 5 مختلف وزرائے اعظم اور رہنماؤں نے 5 مرتبہ افتتاح کیا لیکن کوئی عملی پیشرفت نہ ہوئی، اب آپ کا جیالا میئر اور ڈپٹی میئر نئی حب کینال مکمل کر چکے ہیں، جو شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی بہتر بنا رہی ہے، ہم نے کے۔فور منصوبے کے ان حصوں پر بھی کام شروع کر دیا ہے جو ہماری حکومت کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی نے کورنگی میں خصوصی بچوں کے لیے ایک مرکز قائم کیا ہے، جہاں مفت علاج، تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیرِاعلی اور وزیرِ صحت کی حمایت سے ضلع میں ایک چائلڈ ہیلتھ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جسے پیپلز پارٹی کی حکومت نے مکمل طور پر سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہاب نے

پڑھیں:

سندھ حکومت کی قدرتی آفات کے دوران ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات نے صوبائی (بارش و سیلاب ایمرجنسی) مانیٹرنگ سیل، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے دوران جاری ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کل 198,407 افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 115,318 اپنے آبائی مقامات پر واپس جا چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 119 میڈیکل کیمپس میں 151,604 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ 100 لائیو اسٹاک کیمپس بھی قائم کیے گئے جن میں 500,173 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 1,769,162 جانوروں کا علاج و ویکسی نیشن کی گئی۔حکومت سندھ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی بحران کے وقت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ تمام سرکاری ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے24 گھنٹے سرگرم عمل ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
  • ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئرکراچی وسیم اخترکی ملاقات
  • سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ
  • گورنر ٹیکساس کا جرائم کیخلاف نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
  • موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
  • چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو
  • سندھ حکومت کی قدرتی آفات کے دوران ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری
  • اے پی ڈی اے کا وزیراعظم سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ