ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا.رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے‘مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کی قیادت میں میثاق استحکام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پاکستان نے ایٹمی طاقت کا درجہ بھی پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کے دور میں حاصل کیا تھا اور اب استحکام کا خواب بھی حقیقت بنے گا. انہوں نے کہاکہ جو لوگ نفرت کی سیاست کرتے آئے ہیں، انہوں نے اور قوم نے دیکھا ہے کہ اس سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور مستقبل میں بھی یہ سیاست کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف تمام جماعتوں کے درمیان بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ خوف یا دھمکی کے ماحول سے . رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے بات کرنے کی حامی رہی ہے اور آج بھی ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اگر کوئی جماعت ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہوتی تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے، بلکہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار تھے،شرجیل میمن
کراچی (نیوزڈیسک) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی۔ ایم کیو ایم کی مردہ سیاست کو جگانے کو ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کو پتہ تھا کہ الیکشن ہار جائیں گے۔ ستائیسویں ترمیم بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئیٹ سے شروع ہوئی۔ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کو عوامی سیاست کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے لیکر اب تک سارے ٹیکٹس آپ کے ختم ہو چکے ہیں۔ آپ تعمیری کام کریں ہم آپکے ساتھ ہیں۔ کل وزیر اعلی نے کراچی کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم نے تو ستائیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا۔ میں ان کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں۔ ہماری جوڈیشری نے ثاقب نثار جیسے ججز بھی دیکھے ہیں۔ ثاقب نثار نے قانون کی دہچیاں اڑائی ہیں۔ ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار بنے ہوئے تھے۔