پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال دے رہی ہے، ملک ترقی کرے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر حاضری دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و فکری رشتہ بہت گہرا ہے۔ علامہ اقبال کی فکر ایرانی قوم کے دل کے قریب ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، لیکن ایک مخصوص طبقہ ہر قومی موقع کو متنازع بنانے میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ترقی کرتا پنجاب اپوزیشن سے برداشت نہیں ہو رہا۔
مزید پڑھیں: نوازشریف پر تنقید، عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو ذہنی مریض قرار دیدیا
وزیراطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ و فساد کی کال دے رہی ہے۔ ان کے مطابق جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے۔ 9 مئی جیسے واقعے کو ناقابلِ معافی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایسے اقدامات کو نظرانداز کیا گیا تو یہ سلسلہ کبھی نہیں رکے گا۔
عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ آرپار کی بات تو کرتے ہیں، لیکن خود ہمیشہ بچ نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ چکی ہے اور اب احتجاج کی نئی کال دے کر عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو یہودی لابی کا “پروڈکٹ” قرار دیا اور کہا کہ پہلے وہ امریکا سے آزادی مانگ رہے تھے، اب ان کے بیٹے بھی اسی دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب گاڑیوں پر ’رل یا ٹرمپ تیرا ہی آسرا‘ جیسے نعرے لکھ لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی عظمیٰ بخاری علی امین گنڈا پور عمران خان وزیراطلاعات پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علی امین گنڈا پور وزیراطلاعات پنجاب پی ٹی آئی انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سماجی انصاف، جامع ترقی اور عالمی یکجہتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے غربت کے خاتمے، مہذب کام کو فروغ دینے اور سب کے لیے برابری اور انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی مثبت رہا، عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
صدر مملکت منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سماجی ترقی کے لیے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے دوحہ سیاسی اعلامیہ کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعیت اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عوام کو پالیسی کے مرکز میں رکھنے پر ثابت قدمی سے کاربند ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حوالہ دیا جس نے معالی معاونت، ہیلتھ کیئر اور تعلیم کے ذریعے 90 لاکھ خاندانوں کو بااختیار بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر سماجی تحفظ کے بہترین ماڈلز میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں خواندگی کو 90 فیصد تک بڑھایا اور ہر بچے کے اسکول جانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیے: قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے
انہوں نے نیشنل یوتھ انٹرنشپ پروگرام اور گرین اینڈ ریزیلینٹ ہاؤسنگ پروجیکٹس جیسے اقدامات کا بھی ذکر کیا جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور مینگروو بحالی جیسے فطرت پر مبنی حل کے ذریعے کلائمیٹ ریزیلینس کو مضبوط بنانا ہے۔
صدر مملکت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے 240 ملین پاکستانیوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ اعلامیہ کو عملی شکل دینے کے لیے عالمی مالیاتی اصلاحات، قرضوں میں ریلیف، مساوی ٹیکس اور وسیع سماجی تحفظ کی ضرورت ہے اور دنیا کو وقار، مساوات اور یکجہتی کے تین ستونوں کے اردگرد متحد ہونا چاہیے۔
صدر مملکت نے فلسطین میں نسل کشی، نسل پرستی اور بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کی مذمت کرتے ہوئے ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور حق خودارادیت کے حصول میں دونوں جدوجہد ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ امن کانفرنس پیر کو مصر میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ اور عبدالفتاح السیسی مشترکہ صدارت کریں گے
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ترقی کا آغاز اور اختتام لوگوں کی بہتری سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر ہمدردی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دوحہ دوسری عالمی سربراہی کانفرنس صدر آصف علی زرداری قطر