زائرین کو پاکستانی قوانین کے مطابق ویزہ فراہم کر رہے ہیں، علی رضا رجائی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اپنے پیغام میں کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ انکی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے زائرین کو ویزا نہ دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک 1350 زائرین کو ویزہ مہیا کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں کچھ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ ایران ویزا نہیں دے رہا، یہ ضروری ہے کہ آپ کو بتا دیں کہ ابھی تک 1350 ویزا جاری ہو چکے ہیں۔ جن زائرین کے عراقی ویزے لگے تھے، انہوں نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیت سے رابطہ کیا اور قوانین کے مطابق ان کی رجسٹریشن کی گئی۔ قائمقام قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ ان کی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ حتیٰ کہ اسکو بھی فالو اپ کیا گیا کہ زائرین کو کراچی سے سمندی راستے کے ذریعے بصرہ لیکر جایا جا سکے۔ اس کے لئے حکومت پاکستانی کو ہی مدد کرنی ہوگی اور بصرہ میں بھی وسائل فراہم کئے جائیں۔
 
 انہوں نے کہا کہ اب تک یہی سننے میں آیا ہے کہ بعض رضاکار فیری سروسز مہیا کر سکتے ہیں جو 3500 زائرین کو لے جا سکتے ہیں۔ یقیناً اس میں پاکستانی حکومت کی ہی کوششیں ہیں کہ وہ زائرین اور اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرے۔ ہم نے دیکھا کہ محرم کے دوران اور عاشورہ کو بھی پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں اور زائرین کی حفاظت کی، اسی طرح پاکستانی حکومت کی بھی پوری کوشش ہے کہ وہ زائرین کے تحفظ کا خیال رکھیں اور اس میں کامیاب بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زائرین کی فہرست شیخ ولایت حسین جعفری کو مہیا کر دی ہے تاکہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور فہرست ہمارے سسٹم میں بھی اپڈیٹ ہو۔ جیسے ہی یہ مسائل حل ہونگے تو ہم پاکستان کے قوانین کے مطابق ویزہ مہیا کریں گے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ ہم پاکستانی زائرین کی میزبانی کریں۔ خاص طور پر مشہد میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت پر ہم "خادم الحسین" کے طور پر آپ کی خدمت کریں۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قوانین کے مطابق کر رہے ہیں زائرین کی زائرین کو کوئٹہ میں نے کہا کہ انہوں نے مہیا کر
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-22
 جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کے بے بنیاد دعوؤں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ پاکستانی مندوب سرفراز احمد گوہر نے اپنے حق جواب کے استعمال میں کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسے کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دینے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔سرفراز گوہر نے کہا کہ دنیا بھر کی انسانی حقوق تنظیمیں، سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ *جینو سائیڈ واچ* کے مطابق بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے پر مجبور کیا جائے۔