ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ہیونڈائی کا اپنی معروف ایس یو وی کی قیمتیں بڑھانے کے 2 دن بعد خصوصی رعایت کا اعلان
نیو انرجی لیوی عائد ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کے کچھ ہی دن بعد، ہیونڈائی نے اپنی مقبول ایس یو وی Santa Fe پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ دنوں کمپنی نے نیو انرجی لیوی کے تحت اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا جس سے قیمتیں 6 لاکھ 31 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی تھیں۔ اس فیصلے پر صارفین اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شدید ردِ عمل دیا تھا۔ تاہم ہیونڈائی نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک متوازن پیشکش متعارف کروا دی ہے، جو کہ صرف سانٹا فی کے خریداروں کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس ایس یو وی کے 2 مختلف ویریئنٹس پر قابلِ ذکر رعایت دی جا رہی ہے،Santa Fe Signature AWD کی اصل قیمت14,995,000 روپے تھی جس پر 7 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد نئی قیمت 14,295,000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح Santa Fe Smart FWD کی اصل قیمت 13,250,000 روپے ہے، جس پر 4 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔ نئی قیمت 12,850,000 روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ آفر 31 جولائی 2025 تک محدود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس یو وی قیمت گاڑی ہیونڈائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس یو وی گاڑی ہیونڈائی ایس یو کی قیمت گئی ہے
پڑھیں:
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :