چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ سرینگر ہائی وے، میلوڈی مارکیٹ اور سید پور ویلیج کی تزئین و آرائش سمیت سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے گیا کہ ‘گارڈینیا حب’ کے منصوبے کے تحت نرسری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق فلاور شاپس، پودے اور جدید گرین ہاسز شامل ہوں گے۔ اس منصوبے کو باکو کے آرکیٹکٹس اور ہارٹیکچر ماہرین کی معاونت سے مکمل کیا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نرسری کے ملازمین کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں اس جدید نرسری کو بہترین طریقے سے چلا سکیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مقامی ماحول سے ہم آہنگ اور ماحول دوست پودوں اور درختوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اسلام شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیدہ زیب سافٹ لینڈ سکیپنگ اور میڈین سٹریپس کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے زور دیا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کو طویل المدت بیوٹیفکیشن پلان کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور باکو کی ٹیمیں مل کر شہر کی خوبصورتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سوشل ذمہ داری کے تحت کارپوریٹ سیکٹر اور معروف برانڈز کو بھی شہر کی خوبصورتی اور شجرکاری مہم میں شامل کیا جائے گا تاکہ اسلام آباد کو ایک پرکشش اور سرسبز شہر بنانے کے مشن کو مزید تقویت مل سکے۔ اجلاس میں شہر کی ترقی اور خوبصورتی سے متعلق دیگر امور پر بھی غور و خوص کیا گیا اور تمام متعلقہ ونگز کو بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کمرشل پلاٹوں کی 15سے 17جولائی تک اوپن نیلامی کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردیے بینک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں ،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سپریم کورٹ ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9مئی کیسز سماعت کیلئے مقرر خیبرپختونخوا حکومت کا امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کی خوبصورتی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔