کال سینٹر کے نام پر فراڈ، ہنی ٹریپ کے ذریعے پیسے نکلوانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد میں پکڑے گئے جعلی کال سینٹر فراڈ کیس کی ابتدائی تحقیقات نے ہوش اُڑا دینے والے انکشافات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق کال سینٹر کے ذریعے ایک منظم ہنی ٹریپ اسکیم چلائی جارہی تھی، جس میں خود کو خاتون ظاہر کر کے لوگوں سے دوستی کی جاتی، ان سے تصاویر کا تبادلہ کیا جاتا، اور پھر کیمرے پر کسی لڑکی سے بات کرا کر اعتبار حاصل کیا جاتا۔ جب شکار جال میں پھنس جاتا، تو اس کی ویڈیوز اور چیٹ کا استعمال کرکے اسے بلیک میل کیا جاتا اور رقم بٹوری جاتی۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ یورپ اور دیگر ممالک میں آن لائن کاروبار کی جعلی ویب سائٹس چلا رہا تھا۔ ان ویب سائٹس پر صارفین کو کلک کرنے کے بدلے 1000 سے 1500 روپے کا لالچ دیا جاتا، لیکن کچھ وقت بعد ان سے سرمایہ کاری بھی کروائی جاتی، جس کے بعد نقصان ظاہر کر کے ان کی رقم ہضم کر لی جاتی۔
ذرائع کے مطابق اس فراڈ نیٹ ورک کا مرکز فیسکو (FESCO) کے سابق چیئرمین کی ملکیت ایک عمارت تھی۔ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ وہی شخص کال سینٹر کا مالک تھا، اور اس نے کئی ملازمین کو باقاعدہ معاہدے کے تحت بھرتی کیا ہوا تھا۔
یہ کیس نہ صرف مالیاتی جرائم کا ایک سنگین نمونہ ہے بلکہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد بھی جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور عوامی حلقوں میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کال سینٹر
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔