ایک اور الیکٹرک کار پاکستان آنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں کیپیٹل اسمارٹ موٹرز جلد ہی مکمل طور پر الیکٹرک JMEV Elight سیڈان متعارف کروانے جا رہی ہے۔
کمپنی سوشل میڈیا پر اس کار کی تشہیر کر رہی ہے۔ حالیہ پوسٹس میں اسے ایک کوپ اسٹائل گاڑی قرار دیا گیا ہے جس کا فیوچرسٹک خاکہ ہے اور یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ یہ جلد پاکستان آ رہی ہے۔
Elight اپنی انتہائی خوبصورت ڈیزائن، ایروڈائنامک باڈی جس کا ڈریگ کو ایفیشنٹ صرف Cd 0.
JMEV کی ویب سائٹ پر درج بین الاقوامی خصوصیات کے مطابق Elight میں مندرجہ زیل خصوصیات شامل ہیں۔
ایڈاپٹو ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، جو خودکار ہائی/لو بیم ایڈجسٹمنٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں
ریٹریکٹ ایبل (خودکار بند ہونے والے) برقی دروازوں کے ہینڈلز
ہلکی وزن کی اسٹیل-ایلومینیم ہائبرڈ باڈی جو کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بناتی ہے
یاد رہے کہ یہ کار ان شہری صارفین کے لیے ایک آئیڈیل انتخاب سمجھی جا رہی ہے جو پاکستان میں صاف، مؤثر اور اسٹائلش سواری کی تلاش میں ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیپیٹل اسمارٹ موٹرز نے اپریل 2025 میں چینی آٹو موٹیو جائنٹ جیلی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جو پاکستان میں پریمیم نیو انرجی وہیکل (NEV) برانڈز لانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رہی ہے
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔