خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیں
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان کی خبر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے آئے گی۔
واضح رہے کہ ثمر بلور اپنے شوہر ہارون بلور کے حلقے سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھی، ان کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
ثمر بلور اے این پی قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔
دوسری جانب حاجی غلام بلور نے عوامی نیشنل اپرٹی (اے این پی) نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حاجی غلام بلور اے این پی میں ہی رہیں گے۔ ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں، وہ اے این پی نہیں چھوڑ رہے۔
یاد رہے کہ ہارون بلور کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی۔ جولائی 2018 کی انتخابی مہم کے دوران ہارون بلور خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا وزیر اعظم کا زرعی اصلاحات پر عمل کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت سے کرنے کا اعلان اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا عدالت نے سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن میں ہارون بلور اے این پی ثمر بلور
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں
مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کو خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں (ن)لیگ کی مخصوص نشستوں کی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے (ن)لیگ سے ترجیحی فہرست کے لیے نامزدگیاں مانگ لیں۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے (ن)لیگ کو قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں ملیں گی، ان مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کرے گا اس کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مودی سرکار کے من گھڑت الزامات برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردِعمل آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم