آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
محکمہ موسمیات پاکستان نے شمالی علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے ایڈوائزیری جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 10 جولائی سے 14 جولائی کے دوران مری، سوات، ہنزہ، ناران، چترال، اور زیارت جیسے مشہور شمالی سیاحتی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ متوقع موسم ان علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔ شدید موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا
محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ ان علاقوں کا سفر کرنے سے قبل تازہ ترین موسمی صورتحال اور سڑکوں سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔
محکمے کی ایڈوائزری میں مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور سیاحوں و مقامی لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش سیاحت سیلاب موسم موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاحت سیلاب موسمیات محکمہ موسمیات
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 86 ہزار 73 گھر سیلاب سے متاثر ہوئے، 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 اگست کو سیلاب کی شروعات ہوئی تھی، 27 اضلاع کو مجموعی طور پر سیلاب سے نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 11 ہزار افراد کی مدد سے 27 ستمبر کو سروے شروع ہوا تھا، 14 لاکھ 41 ہزار سے زائد ایکڑ پر کاشت فصل خراب ہوئی۔
عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 2 لاکھ 14 ہزار 493 افراد کا ڈیٹا اب تک مکمل ہو چکا، 953 شکایات اب تک موصول ہوئی ہیں جن کو حل کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ روجھان اور صادق آباد کی صرف دو تحصیلوں میں سروے نہیں کیا جا سکا، لاہور سروے سے متعلق کوئی شکایت ہے تو آن لائن رجوع کیا جا سکتا ہے۔