حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاورہائیکورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات اوردریاؤں پر تجاوزات سے متعلق درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ حکام کی غفلت سے 27جون کو دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،بھاری تنخواہوں، ٹیکسز کے باوجود سیاحوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا،سیاحوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال ہوا نہ کوئی اور طریقہ کار اپنایا گیا،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ عوامی خدمت میں سنگین غفلت تھا، خیبرپختونخوا کے دریاؤں پر غیرقانونی عمارتیں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں،عوام کے تحفظ کیلئے حکام نے خاموشی اختیار کی،غیرقانونی عمارتیں ماحول اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں،حکام کی غفلت کے باعث دریاؤں پر غیرقانونی تجاوزات قائم ہیں۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔