شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف پر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

اسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی اس سے قبل انجیو گرافی ہوچکی ہے۔ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر سے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو گزشتہ شب ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا تھا۔انہیں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد ابتدائی علاج کیاگیا۔

پی آئی سی کی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی پر 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کو دل کا دورہ، ایمرجنسی میں داخل، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار،دعاوں کی اپیل

اسلام آباد(اوصاف نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔

پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تسلی بخش ہے تاہم مکمل بحالی کے لیے وقت درکار ہے۔

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، سیاسی شوگر مل مالکان کی فہرست جاری

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے پی آئی سی منتقل
  • پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کو دل کا دورہ، ایمرجنسی میں داخل، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار،دعاوں کی اپیل
  • شبلی فراز دِل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل، ڈاکٹرز کی نگرانی جاری
  • شبلی فراز کو دل کا دورہ، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار
  • شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل
  • شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل
  • شبلی فراز کی طبیعت ناساز، سینے میں تکلیف کے باعث آئی سی یو منتقل