پنجاب حکومت نے’’رائٹ مینجمنٹ پولیس‘‘ کیلئے فنڈز جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
رائٹ مینجمنٹ پولیس کو جدید گاڑیاں اور ٹروپ کیریئرز فراہم کرنے کیلئے 70 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں 2 ہزار اہلکاروں کی نئی بھرتیوں کیلئے سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کی نفری بڑھا کر احتجاجی مظاہروں پر مؤثر کنٹرول کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مظاہروں اور دھرنوں کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ فساد پھیلانے،پُرتشدد مظاہروں کو کنٹرول کرنیوالی پولیس کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، پنجاب حکومت نے’’رائٹ مینجمنٹ پولیس‘‘ کیلئے فنڈز کا اجرا کر دیا ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کو جدید گاڑیاں اور ٹروپ کیریئرز فراہم کرنے کیلئے 70 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں 2 ہزار اہلکاروں کی نئی بھرتیوں کیلئے سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کی نفری بڑھا کر احتجاجی مظاہروں پر مؤثر کنٹرول کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی فنڈز اور سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس دھرنوں، جلسوں و روڈ بلاک کی صورتحال میں فوری رسپانس فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رائٹ مینجمنٹ پولیس پولیس کی
پڑھیں:
ڈی جی خان: پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کی گئی، دہشت گرد بن یامین کے سرکی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔
Post Views: 4