حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی: گورنر جمیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔
کراچی میں وی فنانس کوڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے، تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔
جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے، ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک جمیل احمد
پڑھیں:
اہلبیت ؓکی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا، گورنر پنجاب
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکی قربانی چراغ ہدایت ہے۔ کربلا کے بعد دو ہی فرقے بچے ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم سب حسینی ہیں۔ حضرت امام حسین ؓنے حق کیلئے جان دی ہمیں اپنے ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے نکالنا ہوگا، تمام علماء کرام کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اہلبیت ؓکی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ حضرت امام حسین ؓکا پیغام کسی ایک مسلک یا گروہ کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔ یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں اپنے آبائی گھر ڈھرنال اٹک میں ماتمی جلوس کی قیادت کے موقع پر کہی۔ گورنر پنجاب کی رہائش گاہ پر 9 محرم الحرام کی مجلس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے جلوس کے سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ کربلا میں انسانیت،صبر، قربانی اور عدل کی مثال قائم کی گئی۔ حضرت امام حسین ؓکی قربانی چراغ ہدایت ہے۔ کربلا کے بعد دو ہی فرقے بچے ہیں ایک حسینی اور دوسرا یزیدی۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم سب حسینی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے حق کیلئے جان دی ہمیں اپنے ملک کو فرقہ واریت کی آگ سے نکالنا ہوگا، تمام علماء کرام کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ مزید براں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ عاشور ہمیں قربانی، صبر، عدل اور اجتماعی فلاح کا پیغام دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؑ اور ان کی رفقا نے اسلام کی بقا کیلئے لازوال قربانیاں دی۔ انہوں کے کہا کہ شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے اور ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ فرقہ واریت سے گریز کریں اور اتحاد، امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔