لاڑکانہ: تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:لاڑکانہ میں تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔
پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سے 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاؤں کے باہر تالاب میں گر گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جبکہ چاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
برائلر گوشت 15 روپے فی کلو سستا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بچیوں کی
پڑھیں:
کراچی: ملبے سے مزید لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتیں 23 ہو گئیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں لیاری عمارت سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔ منہدم عمارت کے ملبے سے مزید 11 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ، منہدم عمارت کے ملبے تلے ابھی تک کئی افراد دبے ہوئے ہیں، ریسکیو 1122کے مطابق ہفتہ کو ملبے سے مزید 11 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ ملبہ ہٹاتے ہوئے احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منہدم بلڈنگ کے اطراف بھی متعدد مخدوش عمارتیں موجود ہیں، جنھیں خالی کرا لیا گیا ہے، زخمی ہونے والے 8افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جب کہ امدادی کارروائیوں کو 24گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے اور آپریشن مکمل کرنے کے لیے مزید 8گھنٹے سے زائد کا وقت درکار ہوگا۔ ملبے میں مزید 6سے 7افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔ مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ عمارت کے ملبے سے مزید افراد کے نکالے جانے کی امید ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام نے عمارت کے ملبے سے تین ماہ کی ایک بچی کو زندہ نکالا تھا، لیکن تاحال بچی کے ماں باپ کو نہیں نکالا جا سکا۔