باجوڑ دھماکے کا مقدمہ درج، سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی دی میں درج کر لیا گیا اور واقعے پر سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کر لی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل کے پرزے، بارودی مواد اور آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے باجوڑ بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی باجوڑ دھماکا، شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کا تعلق سوات سے تھا، خواجہ آصف آئی جی خیبر پختونخوا نے آر پی او ملاکنڈ سے باجوڑ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلیدوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار اور پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: باجوڑ دھماکے
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے