باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ بھی درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے کے بم دھماکے کی ایف آئی ار تھانا سی ٹی دی میں درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ایف آئی ار کے متن میں کہا گیا کہ اے سی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کررہے تھے، اطلاع موصول ہوئی کہ کہ اے سی اور دیگر پر حملہ ہوا، واقعہ میں اے سی سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔
باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی طلبہ کو لیک ہونیوالے پرچوں کا مفت امتحان دینے کی پیشکش
---فائل فوٹوکیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے گزشتہ ماہ لیک ہونے والے 3 پرچوں میں شریک امیدواروں کو مفت میں دوبارہ امتحان دینے کی پیشکش کر دی۔
گزشتہ ماہ لیک ہونے والے پرچوں سے متاثر ہونے والے امیدوار نومبر میں دوبارہ مفت میں امتحان دے سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 12، اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 42 اور اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 22 کے نتائج معمول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔