بھارتی مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

 ایک تقریب کے دوران دیے گئے ان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جنت اور جہنم سے متعلق طنزیہ تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں جاوید اختر کہتے ہیں کہ "جنت میں میرے پسندیدہ پھل، جیسے کیلا اور امرود نہیں ہیں، شاید یہ پھل جہنم میں ہوں، اسی لیے میں جنت جانے کی کوشش نہیں کرتا"۔

بھارتی مصنف کے اس متنازع بیان پر تقریب میں موجود افراد ہنستے نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے محض چند لوگوں کو ہنسانے کے لیے اپنی آخرت خراب کرلی ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ بیان انہوں نے دو سال قبل ایک تقریب کے دوران دیا تھا جو اب ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ان کا کوئی متنازع بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاوید اختر پاکستان اور مذہب سے متعلق مختلف متنازع بیانات دے چکے ہیں جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک پرانے پروگرام میں وہ کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر جاوید اختر

پڑھیں:

کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ شب 27 سالہ کھلاڑی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابرار آج کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، ان کا نکاح ہوچکا ہے، وہ آج دلہن گھر لائیں گے جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔جلد اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے ابرار ایشیا کپ 2025 ٹورنامنٹ میں اس وقت توجہ کا مرکز بننے جب انہوں نے اور سری لنکا کے کھلاڑی ونیندو ہسارنگا نے وکٹ لینے کے بعد ایک دوسرے کے جشن منانے کا اسٹائل کاپی کیا۔  میچ کے بعد یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے ملتے، ہنسی مذاق اور مصافحہ کرتے بھی دکھائی دیے۔واضح رہے کہ ابرار احمد 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
  • دانش تیمور کے پرانے ڈرامے کا بولڈ کلپ وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
  • اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید
  • فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر! اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کرنے کی مہم کیوں چل رہی ہے؟