پہلے بھی ن لیگ کی حکومت گرائی اب بھی گرا سکتے ہیں: نیبل گبول
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
نبیل گبول—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے ایم این اے نبیل گبول نے کہا ہے کہ پہلے بھی ن لیگ کی حکومت گرائی اب بھی گرا سکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تلخ کلامی کے بعد کہی ہے۔
پی پی رہنما شازیہ مری نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔
وزیرِ مملکت داخلہ طلاچوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کیا اور کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔
اس پر شازیہ مری نے کہا کہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں۔
اس پر وزیرِ مملکت نے کہا کہ میں نہیں پی پی کی خاتون رہنما دھمکی دے رہی ہیں۔
اس موقع پر پی پی کے ایم این اے نبیل گبول نے طلال چوہدری کے رویے پر اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا، چیئرمین کمیٹی انہیں روکتے رہے مگر وہ چلے گئے۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ان کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے اس سے طلال چوہدری مغرور ہو گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نو ستمبر کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے جانے والے فضائی حملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پیر کے روز اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس سے قبل اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیں۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اس جعلی ملک سے اپنے تعلقات منقطع کر سکتے ہیں اور اپنے اتحاد اور ہم آہنگی کو حتی الامکان برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ دوحہ سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ’کسی نتیجے پر پہنچے گا‘۔