ایدھی ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے، وزیر اعظم کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عبد الستار ایدھی کی نویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی
جائے گی۔ وہ ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایدھی صاحب نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ہمدردی، سادگی اور خدمت کی ایک عالمی مثال قائم کی اور آج پوری قوم انہیں عقیدت و احترام سے یاد کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔