data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی کے موقع پر اْنہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کا نام تا قیامت زندہ رہے گا اور ان کی روشن شمع سے آج بھی لاکھوں لوگوں کی زندگیاں منور ہو رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا رونا کام نہ آئیگا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی، مریم نواز

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رونا کام نہیں آئے گا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی۔

لاہور میں تقریب کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بڑی منافقت سے کام لیا اگر ہار گئے تو کہیں گے کہ ہم نے بائیکاٹ کیا اگر جیت گئے تو کہیں گے کہ بائیکاٹ کے باوجود جیت گئے۔

انہوں ںے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا کہنے والی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رشتہ دار خود الیکشن میں کھڑے تھے، پی ٹی آئی کے بیانیے سے لوگ اب بے وقوف نہیں بنتے، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے اسی لیے وہ اب پی ٹی آٗئی کے جلسوں میں بھی نہیں آتے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال تاریخ کے بدترین سال ہیں جو ہمیشہ یاد رہیں گے، ان کا چور اور ڈاکو کا بیانیہ کب تک چلتا؟ چار برس میں سیاست کو داغ دار کیا گیا سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، چند برس پہلے جو آپ نے کیا اور روایت قائم کی اگر آج آپ اس کا رونا روتے ہیں تو کوئی نہیں سنے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بدتمیزی، گالم گلوچ، خواتین کو برا بھلا کہنا، آوازیں کسنا یہ سب پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے مگر اس الیکشن میں ان کی سیاست ختم ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، سازش کرنے والے خود تاریخ کی کتاب میں بند ہوگئے، ہم نے وارثت میں بدتمیزی کرنا اور گالی دینا نہیں سیکھا عوام کی خدمت کرنا سیکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ٹریفک اصلاحات کا اعلان، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی
  • مریم نواز کا خصوصی بچوں کے اسکول میں دورہ، بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل
  • وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، پنجاب کے ہر فرد کی فکر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • پنجاب میں بے سہارا بیواؤں کے حقوق کی حفاظت، مریم نواز کی سخت ہدایت
  • نواز شریف اچانک منظر عام پر، کس کو کیا جواب دینے آئے؟
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نوازلوگوں کی خدمت کرنے میں مجھ سے آگے نکل گئےہیں، مریم نواز
  • عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز
  • میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پی ٹی آئی کا رونا کام نہ آئیگا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی، مریم نواز