پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی اسحاق ڈار سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسیان ممبران نے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات میں دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آسیان ممبرز ممالک کے ساتھ تجارت، ٹورازم، آئی ٹی سمیت باہمی روابط میں تعاون کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں میانمار، برونائی، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیڈز آف مشنز موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسیان ممبران نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ممبرز ممالک کے ساتھ تجارت، ٹورازم، آئی ٹی سمیت باہمی روابط میں تعاون کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے ممالک کے ساتھ کے مطابق
پڑھیں:
وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار. اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی… pic.twitter.com/rjw2PcOH22
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2025
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں میں خطے میں امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھیی ملاقات ہوئی، جس میں غزہ امن معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر اظہار اطمینان
وزیراعظم نے ملاقاتوں میں اس عزم کا اعادہ کیاکہ فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف ملاقاتیں وزیراعظم پاکستان وی نیوز