ساؤتھ انڈین فلموں کی کامیابی کا راز انڈسٹری کا اپنی ثقافت سے جڑے رہنے میں ہے، روینہ ٹنڈن
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
بالی ووڈ ادکارہ روینہ ٹنڈن نے ساؤتھ انڈین فلموں کی کامیابی کا راز ان کے مضبوط ثقافتی پس منظر کو قرار دیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلموں کی کہانیاں عوام کے دلوں سے جُڑی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنی روایات اور ثقافت کو اہمیت دیتی ہیں، اور مغربی انداز کی نقالی کے بجائے اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روینہ ٹنڈن پر نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے کا الزام، حقیقت کیا؟
انہوں نے کہا کہ ان کی ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے وابستگی نئی نہیں بلکہ وہ 1992 سے ہی تیلگو اور کنڑ فلموں میں کام کرتی آئی ہیں، اور ہمیشہ وہاں کی فلم سازی کو منفرد اور متاثرکن پایا ہے۔
روینہ ٹنڈن 24 سال بعد تمل سینما میں فلم Lawyer کے ذریعے واپسی کررہی ہیں، جس میں وہ اداکار وِجے اینٹونی کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ اس حوالے سے انہوں نے خوشی اور گھبراہٹ دونوں کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں تمل زبان کو دوبارہ سیکھنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرشمہ کپور اور تبو نے روینہ ٹنڈن کو کیسے نقصان پہنچایا ؟ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کے انکشافات
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ساؤتھ انڈین فلموں کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں کی فلمیں اپنی عوامی شناخت اور مقامی جذبات کی ترجمانی کرتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جب فلمیں عوام کے دل سے جُڑتی ہیں تو وہ زیادہ مقبول ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ساؤتھ انڈین فلمیں مسلسل ہٹ جارہی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اتنے برسوں سے فلمی دنیا میں کیسے خود کو برقرار رکھ پائیں، تو روینہ نے سادہ انداز میں جواب دیا کہ یہ کسی شعوری کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر ارتقا کا اثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص وقت کے ساتھ خود کو نہیں بدلتا تو وہ پیچھے رہ جاتا ہے، جبکہ ارتقا خودبخود اچھے فیصلے لاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ تامل فلمیں تیلگو فلم روینہ ٹنڈن ساؤتھ انڈین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ تامل فلمیں روینہ ٹنڈن ساؤتھ انڈین روینہ ٹنڈن
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 50 کروڑ کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گئی
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو روک نہ سکا۔ فلم ’’سردار جی 3‘‘ نے امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان سمیت بیرونِ ملک شائقین سے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے، اور بھارتی نژاد شائقین نے بھی فلم کو بھرپور سراہا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران فلم نے 33.6 کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے، جسے فلمی تجزیہ کار بہت بڑا نمبر قرار دے رہے ہیں۔ فلم کو خاص طور پر شمالی امریکا میں زبردست ردعمل ملا ہے، جبکہ پاکستان میں بھی اس کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مثبت ریویوز اور اچھے تعارف کے باعث فلم کے آئندہ ہفتوں میں بھی شائقین کو سینما کی طرف راغب کرنے کی توقع ہے۔
پنجابی فلم کےلیے 50 کروڑ کا بزنس کرنا کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں، اور موجودہ رفتار کے پیشِ نظر ’’سردار جی 3‘‘ یہ سنگِ میل جلد عبور کرلے گی۔ رپورٹ کے مطابق فلم 35 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی ہے، اور بیرونِ ملک اس کی کامیابی نے فلم کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی کامیاب بنا دیا ہے۔ اگر یہ فلم بھارت میں ریلیز ہو جاتی تو ماہرین کے مطابق یہ فلم دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے تک باکس آفس بزنس کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
’’سردار جی 3‘‘ کو امر ہندل نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ پروڈیوسرز میں گنبیر سنگھ سدھو، من مورڈ سدھو اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دھیرج رتن اور منیلا رتن نے تحریر کی ہے، اور فلم کو 27 جون 2025 کو تھیٹرز میں ریلیز کیا گیا تھا۔ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم میں نیرو باجوہ، جزمین باجوہ اور ہانیہ عامر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
’’سردار جی 3‘‘ نہ صرف دلجیت دوسانجھ کے فلمی کیریئر کےلیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو رہی ہے بلکہ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اگر مواد اور اداکاری مضبوط ہو تو فلم سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔