ویب ڈیسک : فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد وہ 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔

لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔

ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ

مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ مجھے آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریب میں جانا تھا، مگر نہیں جا سکا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹوٹ گئی

پڑھیں:

حکومت کا ادویات کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرِ صحت  مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری  اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر  پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت  اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے۔ پاکستانی ادویات کو دنیا کے بڑے تجارتی بلاکس میں رسائی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ محض ایک عددی ہدف نہیں بلکہ پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے۔ ہم اس شعبے کو ایکسپورٹ انڈسٹری میں تبدیل کر کے قومی معیشت کو مضبوط کریں گے۔ 

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کی نگرانی اور پیش رفت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ فالو اپ میٹنگز کی جایں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، سر پر چوٹیں
  • فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
  • ملک کی پہلی خاتون فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ کون ہیں؟
  • فتنہ خوارج کے خلاف جنگ میں دو جوان شہید، حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
  • شاہ محمود قریشی پر اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ عدالت میں پیش
  • ادویات کی برآمدات میں اضافہ، حکومت کا 30 ارب ڈالر کا ہدف
  • ابھیشیک بچن نے اپنے پہلے فلم فیئر ایوارڈ کا کریڈٹ ایشوریا رائے کو دے دیا
  • حکومت کا ادویات کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف
  • ’ایشوریا کی قربانیوں کی بدولت آج میں یہاں کھڑا ہوں،‘ ابھیشیک بچن کا بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر اہلیہ کو کریڈٹ