دھرنے ناقابل برداشت ،ریاست کافیصلہ ہے جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا،طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ ٹی ایل پی کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں ،ریاست کافیصلہ ہے آگے بڑھناہے،جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ ہماری حکومت میں انہوں نے دوباراحتجاج کی کوشش کی،پہلی باران کے احتجاج کی ٹائمنگ پاک بھارت جنگ تھی،دوسری بار انہوں نے سیلاب اورپاک افغان جنگ کے دوران مارچ نکالا،افغانستان نے پاکستان پرحملہ کیاتوانہوں نے اپنادھرنا ختم نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جتھوں کی بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی ،احتجاج کرنے والوں کی قیادت کو بھگتناپڑےگا، جنہوں نے جرم کیااورجنہوں نے کرایاسب کو بھگتناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے والوں کی طرف سے جو ان ڈائریکٹ ڈیمانڈزآئیں ان میں فلسطین کاذکرہی نہیں تھا،ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتاران کے لوگ رہاکئے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer