پاک افغا ن کشیدگی برقرار، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کشیدگی برقرارہے، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،امکان ردنہیں کیاجاسکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان اور دیگردہشت گردتنظیمیں ایک وسیع اتحاد کا حصہ ہیں، اگرکسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتاہے، افغانستان مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی دیتاہے تو پہلے دھمکی پوری کرلے،اس وقت پاک افغان تعلقات میں فضاکشیدہ ہے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جنہیں نشانہ بنایاانہیں افغان سرزمین کے اندرنشانہ بنایاہم نے شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اگرنیک نیتی ہوتومسائل کادیرپاحل نکل سکتا ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے صوبوں کی نہیں،
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہاکہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔