فتنہ خوارج کے خلاف جنگ میں دو جوان شہید، حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
حیدرآباد:
وزیرستان میں فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے دو جوانوں، آصف قریشی اور محمد حنیف چوہان کو ان کے آبائی علاقوں حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید آصف قریشی کی نمازِ جنازہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی عیدگاہ میں ادا کی گئی، جس میں جی او سی یحییٰ گوندل، ایم پی اے طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک فوج کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ جنازے میں شہید کے عزیزوں اور مقامی نمائندوں ناصر حسین قریشی و ڈپٹی میئر صغیر قریشی نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب ہالا کے علاقے محمد صالح چوہان میں شہید محمد حنیف چوہان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
اہلِ علاقہ نے جسد خاکی پر پھول نچھاور کیے اور فوجی اعزازات کے ساتھ الوداع کیا۔
نمازِ جنازہ میں فوجی افسران، ایس ایس پی مٹیاری راؤ عارف، ن لیگ سندھ کے صدر نصیر میمن اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شہید محمد حنیف نے 9 سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اپنے پیچھے والدین، اہلیہ اور دو سالہ بیٹے کو سوگوار چھوڑ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔