جنگ سے قبل بھارتی پورٹ جانیوالا پاکستانی جہاز کہاں ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کی جنگ سے قبل بھارتی پورٹ کے لیے روانہ ہونے والا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کا جہاز اومان کی پورٹ پر موجود ہے۔
وزارت میری ٹائم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑنے کی وجہ سے اومان پورٹ پر موجود پی این ایس سی کے جہاز پر کارگو محفوظ ہے۔
ذرائع کے مطابق پی این ایس سی انتظامیہ نے پاکستانی جہاز پر بھارتی کارگو غیر معینہ مدت تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز چارٹر پر ہے، یومیہ بنیاد پر رقم مل رہی ہے۔
دوسری طرف امپورٹر کی جانب سے پاکستانی جہاز کو بھارتی پورٹ لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع وزارتِ میری ٹائم کے مطابق جہاز 3 مئی کو ملائیشین پورٹ سے بھارت کے لیے روانہ ہوا تھا، جنگ چھڑنے کے بعد کانڈلہ پورٹ جاتے ہوئے جہاز کے کیپٹن ریحان بیگ نے جہاز کا رخ اومان پورٹ کی طرف موڑ دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی این ایس سی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کیلئے پی کے ایل آئی لایا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کےلیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی سے عمران اسماعیل، مولوی محمود اور فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں موجود سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔