بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں تمام تیاریاں دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ انتخابات آئندہ رمضان سے قبل منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے میڈیا بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہاکہ آج قریباً 2 گھنٹے طویل اجلاس میں انتخابی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اور چیف ایڈوائزر نے کئی اہم ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی ’بی این پی‘ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

شفیق الاسلام کے مطابق پہلی ہدایت امن و امان سے متعلق تھی، جس میں کہا گیا کہ تمام سیکیورٹی سے وابستہ تیاریاں دسمبر سے قبل مکمل ہونی چاہییں۔

انہوں نے بتایا کہ محمد یونس نے پولیس، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) اور کوسٹ گارڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں میں 17 ہزار نئے اہلکاروں کی بھرتی اور تربیت کا عمل انتخابات سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور آئندہ مہینوں میں قانون کے سخت نفاذ پر بھی زور دیا۔

شفیق الاسلام کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہاکہ اگر انتخابی عملے کی کمی ہو تو فوراً بھرتی کا آغاز کریں اور ان کی مناسب تربیت یقینی بنائی جائے۔ اور یہ تمام انتظامات دسمبر سے قبل مکمل ہونے چاہییں۔

محمد یونس نے کہاکہ ماضی میں ہونے والے انتخابات اکثر محض دکھاوے کے لیے ہوتے تھے، لہٰذا اس بار ایک اصل انتخاب منعقد کرنے کے لیے بہتر تربیت اور مکمل تیاری کی ضرورت ہے۔ واضح ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اور اگر ضرورت ہو تو فرضی انتخابات (ماک پولنگ) بھی منعقد کی جائیں۔

محمد یونس نے ووٹرز کو انتخابی عمل سے آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو مواد تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اور کہاکہ یہ مواد ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے اور ایمرجنسی رابطہ نمبرز کو عام کیا جائے تاکہ ووٹرز بوقتِ ضرورت براہِ راست کنٹرول روم سے رابطہ کرسکیں۔

چیف ایڈوائزر نے خواتین ووٹرز کے حقِ رائے دہی کے تحفظ پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ آدھے ووٹرز خواتین ہیں، کسی کو بھی ان کے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے خواتین اہلکاروں اور عملے کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اگلے سال عام انتخابات کروادیں گے، محمد یونس کی مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو

نئے ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے محمد یونس نے کہاکہ لوگوں نے گزشتہ 16 سال میں کوئی مناسب انتخاب نہیں دیکھا۔ ان کی یادوں میں صرف تشدد اور دھاندلی ہے۔ اس بار ووٹرز کا تجربہ مثبت ہونا چاہیے۔ ایسا تجربہ جو فخر اور دیرپا یاد بن جائے، خاص طور پر ان کے لیے جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلیٰ سطح اجلاس بنگلہ دیش تیاریاں چیف ایڈوائزر عام انتخابات محمد یونس مناسب تربیت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعلی سطح اجلاس بنگلہ دیش تیاریاں چیف ایڈوائزر عام انتخابات محمد یونس مناسب تربیت وی نیوز چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بنگلہ دیش کی ہدایت انہوں نے نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔

کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
  • لوئردیر،صوبائی بارکونسل کے انتخابات میں محمد سلیم ایڈووکیٹ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27 ویں ترمیم کی حمایت کردی