سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق محمد رمضان ڈھڈی گیارہ سال، چار ماہ اور سات دن اس منصب پر فائز رہے، رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیا۔
رمضان ڈھڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں اور سینئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عہدے سے استعفی
پڑھیں:
آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدہ بھارتی شخصیت کو سونپ دیا گیا ہے۔
سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنجوگ گپتا نے آج سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
یہ تقرری مارچ میں شروع ہونے والے بھرتی کے عمل کے تحت عمل میں آئی، جس کے دوران 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔