ٹی سی ایل نے میںواشنگ مشینز متعارف کروادیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے گھریلو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جدید ترین واشنگ مشینزکی سیریز”محنت کم،صف ئی زیادہـ” کے سلوگن کے ساتھ متعارف کروا دی ہے، جو اب پورے پاکستان میں خصوصی 10% ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ نئی واشنگ مشینز روزمرہ کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں، جو شاندار کارکردگی اور جدید حفظانِ صحت کی خصوصیات کو یکجا کرتی ہیں، اور لانڈری کے کام کو بے حد آسان بنا دیتی ہیں۔ٹی سی ایل کی یہ نئی سیریز ڈائریکٹ ڈرائیو (Direct Drive) موٹر سے لیس ہے، جو نہایت خاموشی سے کام کرنے، بجلی کی بچت اور پائیداری کو یقینی بناتی ہے۔ اس میں موجود ہنی کومب ڈرم ڈیزائن کپڑوں کو نرمی سے دھوتا ہے، جس سے ان کے خراب ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دھلائی کی بہترین کارکردگی بھی برقرار رہتی ہے۔ ہائیجین کیئر فنکشن ہر دھلائی میں جراثیم اور الرجی پیدا کرنے والے عناصر کو مؤثر طریقے سے ختم کرتا ہے، جو اُن خاندانوں کے لیے نہایت مفید ہے جو صحت و صفائی کو ترجیح دیتے ہیں۔اس سیریز میں موجود جیٹ اسپرے واش ٹیکنالوجی تیز پانی کے اسپرے کے ذریعے گہرائی میں صفائی اور رِنسنگ کو ممکن بناتی ہے، جس سے لانڈری کا عمل نہایت تیز اور مؤثر ہو جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔
اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔