گرمیوں میں انڈے کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: طبی ماہرین نے گرم موسم میں انڈے کھانے سے صحت متاثر ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انڈے ہر موسم میں مفید غذا ہیں، بشرطیکہ ان کا استعمال اعتدال میں کیا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین، وٹامنز، منرلز، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے اور جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ کہنا درست نہیں کہ انڈوں کی “گرم تاثیر” گرمیوں میں نقصان دہ ہو سکتی ہے، کیونکہ اس خیال کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں۔ انڈے نہ صرف بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتے ہیں، جبکہ پٹھوں کو طاقت اور جسم کو تھکاوٹ سے بچاتے ہیں۔
طبی ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ روزانہ ایک یا دو انڈے کھانا صحت کے لیے مفید ہے، تاہم اگر کسی کو کولیسٹرول کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ انڈے کھانے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرے۔
ماہرین نے واضح کیا کہ ہر غذا کی طرح انڈوں کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے کیونکہ زیادتی کسی بھی صحت مند چیز کو نقصان دہ بنا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
ماسکو:(ویب ڈیسک)یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔