ناشتے میں ایک گلاس دودھ پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: اگر آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت ناشتہ کے ساتھ ایک گلاس دودھ پینا آپ کے لیے ایک مؤثر اور آسان نسخہ ثابت ہو سکتا ہے، ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے اس قدیم روایت کو سائنسی بنیادوں پر درست ثابت کر دیا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ کے دوران دودھ پینے کی عادت خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر اُس وقت جب یہ دودھ کسی اناج یا غذائیت سے بھرپور ناشتے کے ساتھ لیا جائے، جیسے کارن فلیکس یا انڈے کے ساتھ۔
ماہرین کے مطابق دودھ میں موجود کیسین نامی پروٹین جسم کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ تمام ضروری امینو ایسڈز فراہم کرتا ہے جو جسمانی عضلات کی مضبوطی، توانائی کے تسلسل اور میٹابولزم کے توازن میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دودھ کا ایک گلاس نہ صرف پروٹین، کیلشیم اور وٹامن ڈی جیسے اہم غذائی اجزا فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ بڑھتی عمر کے ساتھ درپیش ہڈیوں کی کمزوری اور بچوں میں غذائی قلت جیسے مسائل سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ کو روزمرہ ناشتے میں شامل کرنا نہ صرف ایک مکمل غذا کا حصہ بناتا ہے بلکہ خون میں گلوکوز کی سطح کو بھی کئی گھنٹوں تک متوازن رکھتا ہے، جو ذیابیطس اور دیگر میٹابولک بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ صحت مند طرز زندگی کی جانب قدم بڑھانا چاہتے ہیں تو صبح کے معمولات میں دودھ کو شامل کرنا ایک سادہ لیکن فائدہ مند تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
مریم نواز کا دورہ جاپان نیا سنگ میل ثابت ہوگا: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان کے تاریخی اور اہم دورے پر ہیں جو بین الاقوامی سطح پر صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز دوست ممالک سے روابط مضبوط کر کے پنجاب کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون حاصل کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کا وژن صوبے کو خودمختار، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا جاپان کا دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ نئے منصوبوں، سکالرشپس اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر جیسے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دوست ممالک سے سیکھنے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب عالمی برادری میں ایک فعال اور ترقی پذیر خطے کے طور پر ابھر رہا ہے۔