پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملک بن گیا۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والا ملک بن چکا ہے، جو خاموش لیکن تباہ کن صحت کے بحران میں مبتلا ہے اور لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ملک میں ہر 10 ذیابیطس کے مریضوں میں سے ایک کو ڈایابیٹک فٹ ڈیزیز لاحق ہوتی ہے، جو علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کا باعث بن سکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 34 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث سنگین زخموں یا اعضا کے کٹنے کے خطرے میں ہیں، ذیابیطس ناصرف دنیا بھر میں اعضا کے کٹنے کی سب سے بڑی وجہ ہے بلکہ گردوں کی ناکامی کا بھی اہم محرک ہے۔
ذیابیطس دنیا بھر میں فالج، گردوں کی ناکامی اور اعضا کے کٹنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، یہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ ایسی زندگیاں ہیں جو ضائع ہو رہی ہیں یا ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہیں۔
دیگر ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس دل کے دورے، فالج، بینائی کے نقصان اور طویل المدتی معذوریوں میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہی ہے۔
انہوں نے اس بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے جلد تشخیص، طرزِ زندگی میں تبدیلی اور بروقت علاج کی فوری ضرورت پر زور دیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعضا کے کٹنے میں ذیابیطس ذیابیطس کی کی سب سے
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایکس پاکستان دنیا سروس ڈاؤن وی نیوز