پاکستان میں ذیابیطس کا بڑھتا ہوا بحران، لاکھوں افراد پاؤں کٹنے کے خطرے سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستان میں ذیابیطس ایک خطرناک حد تک پھیل چکا ہے اور اب یہ صرف ایک بیماری نہیں بلکہ ایک خاموش قاتل بن چکا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ اس وقت ملک میں ہر 10 میں سے ایک ذیابیطس کا مریض “ذیابیطس فٹ” جیسی پیچیدہ حالت کا شکار ہے، جو شدید زخموں اور آخرکار پاؤں کٹنے جیسے تکلیف دہ انجام تک پہنچا سکتا ہے۔ اس وقت 34 لاکھ سے زائد افراد اس خطرے سے دوچار ہیں۔
کراچی میں بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیابیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی میں ایک جدید ملٹی ڈسپلنری کلینک کے افتتاح کے موقع پر ماہرین نے اس سنگین صورتحال کی جانب توجہ دلائی۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر، پروفیسر زاہد میاں نے کہا کہ ذیابیطس نہ صرف گردوں کے ناکارہ ہونے کی بڑی وجہ ہے بلکہ یہ فالج اور پاؤں کٹنے جیسے ناقابلِ واپسی نتائج کا بھی باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ محض اعداد و شمار نہیں، بلکہ لاکھوں زندگیوں کی بات ہے جو یا تو ضائع ہو رہی ہیں یا ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہیں۔ اگر ہم نے اب بھی مؤثر اقدامات نہ کیے تو اس بیماری کا انسانی اور معاشی نقصان ناقابلِ تلافی ہو جائے گا۔
نیا قائم کردہ مرکز 15 جدید کلینکس اور 30 سے زائد ماہر کنسلٹنٹس پر مشتمل ہے، جہاں ذیابیطس کے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے مکمل اور مربوط علاج فراہم کیا جائے گا۔ ان کلینکس میں دل، دماغ، گردوں، آنکھوں اور دیگر پیچیدہ مسائل کے ماہرین شامل ہیں تاکہ مریضوں کو بروقت اور جامع طبی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔
بقائی فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی، فضہ بقائی نے اس اسپتال کو “محض ایک عمارت نہیں بلکہ امید، شفاء اور بہتر زندگی کی نوید” قرار دیا۔
بی آئی ڈی ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈاکٹر سیف الحق کے مطابق، یہ مرکز پاکستان میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرے گا۔
اس میں بیماری کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر، اور پیچیدہ کیسز کا مکمل علاج شامل ہے، تاکہ مریضوں کی زندگیوں میں بہتری اور معیارِ زندگی میں حقیقی فرق لایا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک
( ویب ڈیسک )کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔
باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
اس دوران باڑے میں موجود بشیترمویشوں کوبھی بچایا لیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کرہلاک ہوگئیں۔
آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،فوری طورپرباڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔
جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے،باڑے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورواقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے