حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (پرال) نے ٹیکس دہندگان کے لیے جدید، موثر اور بغیر رکاوٹ کے ڈیجیٹل ٹیکس خدمات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ مشاورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمتِ عملی کے تحت پرا ل کے موجودہ ڈھانچے کو ایک جدید ترین ادارے میں تبدیل کیا جائے گا، جو بہتر فعالیت، مالی خودمختاری اور تکنیکی جدت فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس عمل کے دوران پرال کی تمام خدمات، نظام اور معاونت کے افعال بلا تعطل جاری رہیں گے تاکہ اسٹیک ہولڈرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ منتقلی کا عمل بتدریج اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا، جس میں ملازمین، صارفین اور دیگر فریقین کے لیے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت نے پرا ل ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مہارت پاکستان کے ڈیجیٹل ٹیکس انفراسٹرکچر کے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، جو عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق محفوظ، موثر اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز... ماہرین کاپاکستان میں ٹیک پر مبنی ہیلتھ کیئر اصلاحات پر زور پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنیکی اجازت ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش وزیراعظم کا 201 یونٹس پر اضافی بل کی شکایات کا نوٹس، کمیٹی بنانے کا فیصلہ قوم کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو سلام: صدر و وزیر اعظم کے پیغامات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ٹیکس ایف بی ا ر
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ