اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں نااہل ہونے ارکان قومی اسمبلی کے نام بتا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس میں سزائیں: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 پارلیمنٹیرینز نااہل قرار

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے نااہل قرار دیے گئے ارکان کے نام ایوان کے سامنے پیش کیے۔

اسپیکر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جن میں عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل اور جمشید دستی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں سنائے جانے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، احمد چٹھہ، عبدالطیف، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز اور زرتاج گل کو نااہل قرار دیا ہے۔ جبکہ جشمید دستی جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست بھی خالی ہوگئی ہے، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا کہ نیا قائد ایوان کون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں: اسمبلیوں اور سینیٹ سے نااہلی کے بعد ان کے پاس کیا آپشن ہے؟

دوسری جانب پی ٹی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی کو 9 مئی کے کیسز میں نااہل قرار دیا گیا ہے، ان نشستوں پر پارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، کیوں کہ یہ سب غیرقانونی طریقے سے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ضمنی انتخابات عمر ایوب نااہل ارکان نو مئی کیسز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ضمنی انتخابات عمر ایوب نااہل ارکان نو مئی کیسز وی نیوز قومی اسمبلی کے نااہل قرار کیسز میں عمر ایوب گیا ہے

پڑھیں:

مخصوص نشستوں پر بحال 18 اراکین قومی اسمبلی کو سال بھر کی تنخواہ اکٹھی ملنے کا امکان

اسلام آباد:

مخصوص نشستوں پر بحال ہوئے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، ان کی سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تذبذب کا شکار ہے کہ بحال ہوئے ارکان کو پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی اسپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے۔

جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 71 لاکھ روپے بقایاجات ملنے کا امکان ہے۔ 18ایم این ایز کو ادائیگیوں کیلئے مجموعی طور پر 12کروڑ78لاکھ روپے درکار ہیں۔

واضح رہے کہ 13 مئی 2024ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر 18 ارکان معطل کیے گئے تھے، 2 جولائی 2025ء کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا تھا، بحال ہونے والوں میں 15 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سمیت نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا
  • نومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے
  • مخصوص نشستوں پر بحال 18 اراکین قومی اسمبلی کو سال بھر کی تنخواہ اکٹھی ملنے کا امکان
  • نواز شریف کو قید ہونا چاہیے جنہوں نے گاڑیاں چوری کیں: عمر ایوب
  • سینٹ، قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈروں سمیت  9 ارکان پارلیمنٹ نااہل
  • الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دیدیا
  • شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں