شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے 1958 میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جامِ شہادت نوش کیا اور جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی۔ یہ بات انہوں نے میجر طفیل شہید (نشان حیدر ) کی 67 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کو ان کی67 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔قوم اپنے اس بہادر ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے،شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میجر طفیل
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔