پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پانچ سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے مطابق 21-2020 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے، 22-2021 میں 2 کروڑ 40 لاکھ 45 ہزار 382 روپے خرچ ہوئے ہیں۔
اسی طرح 23-2022 میں 2 کروڑ 88 لاکھ 95 ہزار 833 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے، 24-2023 میں 3 کروڑ 76 لاکھ 93 ہزار 235 روپے خرچ ہوئے جبکہ 25-2024 میں 3 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 623 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہو گئے۔
پانچ برس میں کل 13 کروڑ 89 لاکھ 36 ہزار 472 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز... ماہرین کاپاکستان میں ٹیک پر مبنی ہیلتھ کیئر اصلاحات پر زور پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنیکی اجازت ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش وزیراعظم کا 201 یونٹس پر اضافی بل کی شکایات کا نوٹس، کمیٹی بنانے کا فیصلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی مد میں
پڑھیں:
500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ
حسن علی: 500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ، پنجاب فنانس ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سےبغیر کمیٹی کوبھیجےمنظور کروا لیا گیا۔
فنانس ترمیمی بل گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظور کروایا گیا، بل کے مطابق 500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی لاگو ہو گی، صنعتی و کمرشل صارفین پر 4 پیسے فی یونٹ اضافی ڈیوٹی عائد ہوگی۔
500کے وی اے تک بجلی کے استعمال پر صارفین کو ڈیوٹی سے استثنیٰ ہوگا، 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنیٰ ہوں گے، نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے لی جائیگی۔
صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی،مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔
بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے۔