WE News:
2025-11-19@08:26:04 GMT

برطانیہ میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک، 3 ہزار 700 افراد متاثر

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

برطانیہ میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک، 3 ہزار 700 افراد متاثر

برطانیہ میں آباد ہزاروں افغان شہری ایک اور ڈیٹا لیک کا شکار ہو گئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے سب کنٹریکٹر انفلائٹ دی جیٹ سینٹر (Inflite The Jet Centre) کے سائبر سکیورٹی واقعے کے بعد تقریباً 3 ہزار 700 افغان شہریوں کے نام، پاسپورٹ کی تفصیلات اور اے راپ (Arap) اسکیم کے تحت فراہم کردہ کوائف متاثر ہوئے ہیں۔

بی بی سی نیوز کے مطابق یہ افغان شہری جنوری سے مارچ 2024 کے دوران برطانوی افواج کے ساتھ کام کرنے کے بعد ری سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔ متاثرہ افراد کو جمعے کی شام افغان ری سیٹلمنٹ ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے ای میل میں آگاہ کیا گیا کہ ان کا ذاتی ڈیٹا بشمول پاسپورٹ نمبر، تاریخ پیدائش اور اے راپ ریفرنس نمبرز لیک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند

برطانوی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس واقعے سے کسی فرد کی جان کو فوری خطرہ لاحق نہیں ہوا اور نہ ہی سرکاری نظام کو کوئی نقصان پہنچا ہے، جبکہ اس بات کے بھی شواہد نہیں ملے کہ یہ ڈیٹا عام کیا گیا ہو۔ تاہم انفلائٹ دی جیٹ سینٹر نے معاملے کو انفارمیشن کمشنر آفس (ICO) کو رپورٹ کردیا ہے۔

چیریٹی ’سلحہ الائنس‘ سے وابستہ پروفیسر سارہ دے جونگ نے اسے حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن افغانوں نے برطانوی جانیں بچائیں، انہیں اب اپنی جانوں کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منتقلی کے تمام زیر التوا کیسز فوری نمٹائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، وزیر داخلہ نے ڈیڈلائن دیدی

یہ واقعہ 2022 کے ایک بڑے ڈیٹا لیک کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تقریباً 19 ہزار افغان شہریوں کی معلومات غلطی سے عام ہوگئی تھیں۔ ان افراد میں وہ افغان بھی شامل تھے جن کی جانوں کو طالبان سے خطرہ تھا اور بعد ازاں انہیں خفیہ طور پر برطانیہ منتقل کیا گیا۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز نے ان افغان شہریوں میں سے ایک خاندان کے بیٹے سے بات کی، جس نے کہا کہ ان کے والد طالبان کے ہاتھوں قتل ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کی معلومات لیک ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہری انخلا کے لیے مزید وقت کے خواہاں

سابق برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ نے دونوں ڈیٹا لیکس کو حکومت کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ سابق کنزرویٹو وزیر خزانہ کوآسی کوارٹنگ نے بھی اس واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیا، جبکہ لبرل ڈیموکریٹس نے حکومت پر ناقابلِ یقین نااہلی اور ناکافی سیکیورٹی اقدامات کا الزام لگاتے ہوئے مکمل آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان واقعات نے نہ صرف متاثرہ افغانوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ برطانیہ نے طالبان کے خلاف لڑنے والے ان افراد کو تحفظ دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر بار بار کے ڈیٹا لیکس ان کے لیے مزید خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغان شہری افغانستان برطانیہ ڈیٹا لیک سیکیورٹی طالبان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان شہری افغانستان برطانیہ ڈیٹا لیک سیکیورٹی طالبان افغان شہریوں افغان شہری ڈیٹا لیک کے بعد کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیرِ حراست

—فائل فوٹو

راولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال اور کہوٹہ میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلز اور 1709 افراد کے کوائف چیک کیے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد کباڑ خانوں، بس، ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے۔ 

پولیس کے مطابق کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف21 مقدمات درج کیے گئے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری
  • سکھر,، پارکنگ مافیا، بھتا خوری سے شہری شدید پریشان
  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی
  • اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش میں مزید 2 روز کا اضافہ، شہری مشکلات سے دوچار
  • دہشت گردی خاتمہ کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز، ایم ٹیگ ضروری: عطا تارڑ
  • گاڑیوں پر ای ٹیگز، ایم ٹیگز لگانا اور شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا کیوں ضروری؟ وزیراطلاعات نے بتا دیا
  • راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیرِ حراست
  • پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات حاصل کرنے والے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار