اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر بہت افسوس ہے یہاں قومی امدادی سرگرمیوں اور ان سے یکجہتی کے لئے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کرتا ہوں۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں،جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو زخمی ہوئے، یا جن کے گھر اور روزگار تباہ ہو گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتِ پاکستان تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر رہی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جا سکے اور ریسکیو آپریشنز کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے، مسلح افواج اور مقامی انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی ہے اور حکومت قریبی ہم آہنگی کے ساتھ فوری ضروریات کو پورا کرنے اور متاثرہ علاقوں کی طویل مدتی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں میرے نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے، برطانوی وزیرِ مملکت برائے خارجہ ہیمش فالکنر اور ہاؤس آف کامنز و ہاؤس آف لارڈز کے اراکین کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سرکاری شیڈول کے علاوہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی سے مجوزہ ملاقات منسوخ کر رہا ہوں۔

یہ فیصلہ ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، تعزیت اور قومی سطح پر جاری امدادی اور بحالی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ایونٹ کے تمام منتظمین سے دلی معذرت خواہ ہوں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے، چاہے وہ ملک میں ہوں یا بیرونِ ملک ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جس حد تک ممکن ہو، امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کے ساتھ

پڑھیں:

تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا، علی امین گنڈ اپور

پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ویڈیو بیان آگیا۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے افسوسناک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو اور ریلیف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اس صورتحال میں ہم لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، متاثرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں اور بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہیوی مشینری لگا دی گئی ہے، املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ان قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ہمارے منتخب عوامی نمائندے بھی اس وقت متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، منتخب نمائندے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینیشن رکھیں، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امیر مقام کاسیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے: دفتر خارجہ 
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل برطانیہ جائیں گے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے
  • سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
  • تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا، علی امین گنڈ اپور
  • آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کی وجہ سے اس سے پوچھ کر پالیسی بنانا پڑتی ہے: اسحاق ڈار
  • بھارت کا چین اور روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
  • افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار