نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری، ماہرین کی تلاش کے لیے وفد امریکا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری 20 سے 24 اگست کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، جس پر سرکاری خزانے سے تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے کیونکہ ماضی میں حکومت نے مالیاتی مشیروں کو بیرونِ ملک جاکر راغب کرنے کے بجائے صرف خریداروں سے رابطے کیلیے روڈ شوز منعقدکیے تھے تاہم، پچھلے مشیر امریکی ریئل اسٹیٹ فرم مفادات کے ٹکراؤکی بنا پر علیحدہ ہو چکی ہے اور اب حکومت نئے مشیروں کی تلاش میں ہے۔
وفد کی ملاقاتیں چھ عالمی شہرت یافتہ اداروں سے طے ہیں، جن میں سٹی بینک، سی بی آر ای، سویولز،گرے اسٹیل، انکورہ اور کْش مین اینڈ ویک فیلڈ شامل ہیں۔ ان میں سے دو ادارے سابقہ مرحلے میں بھی شریک رہ چکے ہیں۔
مشیر نجکاری محمد علی کے مطابق زیادہ تر ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور اب صرف سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینا باقی ہے، حکومت نے مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے ماڈل کی منظوری دیدی ہے جو کہ ہوٹل کی زمین کی مکمل تجارتی صلاحیت پر مبنی ہے۔ ادھر نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلیے بھی مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں ایک کنسورشیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے تاہم زرعی ماہرین کی جانب سے اس خدشے کااظہارکیا جا رہا ہے کہ نجکاری کے بعد چھوٹے کسانوں کیلیے قرضوں کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ مرکزی بینک کی زرعی قرضوں سے متعلق رپورٹنگ پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کیونکہ اکثر اوقات زرعی صنعتوں کو دیے گئے قرضے بھی کسانوں کے کھاتے میں ڈال دیے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو ہوٹل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گرفتار
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔
نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔
گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور جنرل اسپتال میں متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، نفسیاتی اور طبی مدد فراہم کی جائے گی، میں نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی درندگی کی بدترین شکل ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایسے درندہ صفت مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت دلایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔