زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے معاہدہ طےپاگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ طے پاگیا۔ اعلامیے کے مطابق مالیاتی مشیر مارکیٹ ساؤنڈنگ، ڈیو ڈیلیجنس اور بڈنگ میں معاونت کرے گا۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن اور نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کا معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت جدید زرعی بینکاری اور ڈیجیٹل فنانسنگ پر توجہ دی جائے گی۔501 برانچز کے ذریعے کسانوں کو تیز اور آسان قرض فراہمی کا منصوبہ ہے، چھوٹے کسانوں اور دیہی برادری کیلئے مالیاتی رسائی میں بہتری آئے گی۔
مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بین الاقوامی برادری میں نیا مقام حاصل کر رہا ہے: عظمٰی بخاری
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری سے گورننس، شفافیت اور احتساب میں اضافہ ہوگا، زرعی شعبے میں سرمایہ کاری اور دیہی خوشحالی کو فروغ دینے کا منصوبہ ہوگا، مالیاتی مشیر مارکیٹ ساؤنڈنگ، ڈیو ڈیلی جنس اور بڈنگ میں معاونت کرے گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔