—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم کل جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں شہید افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 2 پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ،جس میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر  سالار زئی میں امدادی سامان لے گیا تھا کہ اس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا

چارسدہ میں دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر 12 افراد دریا میں پھنس گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم کےسبب مہمند کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا، ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں، کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

بیرسٹر گوہر کا بونیر میں ہیلی کاپٹر سروس اور ضلع کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا ہے کہ بونیر کے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ کیا ہے، دو مقامات پر ریسکیو خدمات انجام دیں گے۔

اس سے قبل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا رابطہ باجوڑ جاتے ہوئے تحصیل ماموند کے علاقے میں منقطع ہوگیا تھا۔

صوبائی چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ یلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کےلیے جارہا تھا اور ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ، تعاون کی یقین دہانی
  • علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
  • ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شہید، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں سمیت 5 افراد شہید 
  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہید
  • خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر کل یومِ سوگ منانے کا اعلان
  • امدادی کارروانیوں میں حصہ لینے والا خیبرپختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3افراد شہید
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید
  • باجوڑ میں کلاوڈ برسٹ سے 9 جبکہ مانسہرہ میں سیلابی ریلے کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق