Express News:
2025-08-16@14:42:31 GMT

سیلاب سے تباہی، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

پشاور:

پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی بونیر پہنچے اور وزیراعظم کی فراہم کردہ امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔

فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ امیرمقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انجینئرامیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور تعزیت کی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں، وزیراعظم امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے، بونیر میں جاری ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی کے جوان حصہ لے رہے ہیں، کئی گاؤں مکمل تباہ، متعدد لاپتہ افراد کی جلد ریکوری کیلئے دعا گو ہیں، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

امیر مقام نے کہا کہ 2005ء کے زلزلے 2010ء اور 2022ء کے بعد یہ بڑا قدرتی سانحہ ہے، بونیر میں عارضی راستوں کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ریسکیو آپریشن کے دوران کئی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ متعدد افراد کی تلاش جاری ہے، وزیراعظم جلد متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر نے حالیہ طوفانی بارشوں میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بونی، ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او سمیت وفاقی محکموں پیسکو اور پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیلاب سے متاثرہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے عوام کے لیےیہ آزمائش کا وقت ہے، امیرمقام

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوبے کے مختلف اضلاع — بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ — میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک آزمائش کا وقت ہے، اور وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔
امیر مقام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خود اس سنگین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ بروقت امداد اور بحالی کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔”
امیر مقام نے افسوسناک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور اس موقع پر امدادی ٹیم کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہمیں متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے تمام اداروں، فلاحی تنظیموں اور اہلِ خیر سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے آگے آئیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
  • ایف سی خیبر پختونخوا کے آئی جی کا بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا
  • امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے
  • پختونخوا؛ ریسکیو اور ریلیف کیلیے 3 ارب روپے جاری، وزیراعلیٰ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری،بونیر، سوات  اور باجوڑ میں ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف
  • پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے شدید بارشوں، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر، 184 افراد جاں بحق ہوگئے 
  • خیبرپختونخوا کے عوام کے لیےیہ آزمائش کا وقت ہے، امیرمقام
  • وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت