Daily Mumtaz:
2025-11-19@03:03:57 GMT

پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں: احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں: احسن اقبال

کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022 کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرچکے تھے، شرطیں لگ رہی تھیں کہ بیرونی ڈیفالٹ کب ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے ان مشکل فیصلوں میں ساتھ دیا ہے، آج ہمیں میکرو اکنامک بدلاؤ قرار دیا جا رہا ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی، ہر ریٹنگ ایجنسی نے ہماری ریٹنگ بہتر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مہلت ملی ہے کہ نئی اڑان بھر سکیں، اس سے پہلے 3 اڑانیں بھریں جو کریش ہوئیں، ضمنی انتخابات میں اس وقت کی حکومت ناکام ہو رہی تھی، اس وقت ہماری مقبولیت عروج پر تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ دیگر اخراجات کے لیے آج بھی قرض لینا پڑتا ہے، بجٹ خسارہ 6 فیصد سے زائد ہے، ہماری ایکسپورٹ باقی دنیا کے مقابلے میں نہیں بڑھ سکی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ریس لگی ہوئی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی وجہ سے 60 فیصد آمدن صوبوں کو چلی جاتی تھی، باقی 40 فیصد دو سال قبل قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی تھی، دو سال میں اصلاحات سے 2800 ارب کی گنجائش پیدا کر لی ہے، اس گنجائش کی وجہ سے دفاع کے 2500 ارب خود خرچ کر رہے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ احسن اقبال

پڑھیں:

وفاقی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ تمام اضلاع کو ملنا چاہیے، گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو کسٹم میں ملنے والی خصوصی رعایت کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اور کوشش ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں ملنے والی چھوٹ کا فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچے اور اس خصوصی رعایت سے عام عوام مستفید ہوں۔ گلگت بلتستان کو ملنے والے ٹیکس کی چھوٹ میں تمام اضلاع کو کوٹہ ملنا چاہئے تاکہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بھی اس سہولت کے فوائد پہنچائے جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کی جانب سے اشیاء کی برآمدگی کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے پر بریفنگ دی گئی اور تاجروں کی جانب سے چیمبر آف کامرس نے بھی اپنے تجاویز پر مشتمل بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں تاکہ آئندہ کابینہ اجلاس میں صوبے کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کی باقاعدہ منظوری دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پلاننگ کا حکم 
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • نارووال میں گرین ٹریکٹر تقسیم، سائنسی اصولوں کے بغیر ترقی ناممکن: احسن اقبال
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی، احسن اقبال
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
  • معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا: احسن اقبال
  • پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال
  • وفاقی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ تمام اضلاع کو ملنا چاہیے، گلبر خان
  • حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال