یومِ آزادی پر لاہور میں المصطفیٰ اسکاؤٹس کی شاندار پریڈ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت سے الہام لیتے ہوئے، علامہ اقبال فکر و رہنمائی کا چراغ بنے اور محمد علی جناح عزم و تدبیر کا پیکر ثابت ہوئے۔ دونوں شخصیات نے مل کر امتِ مسلمہ کو جابر و ظالم انگریز کے پنجۂ استبداد سے نجات دلائی۔ مگر آج کا پاکستان اقبال کے افکار پر نہیں، بلکہ اُس غلامانہ ذہنیت پر کھڑا ہے جو انگریز نوازی، مغرب کی اندھی تقلید اور حقیقی آزادی سے گریز کا دوسرا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی، مال روڈ لاہور پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ اور المصطفیٰ اسکاؤٹس اوپن گروپ رجسٹرڈ کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سکاؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس کا عنوان "آزاد وطن، بیدار جواں — لبیک یا حسین، لبیک پاکستان" تھا۔ پریڈ میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ، علما، بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کیساتھ شرکت کی اور وطنِ عزیز کیساتھ اپنی غیر متزلزل وفاداری کا اظہار کیا۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی، علامہ سید جواد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت سے الہام لیتے ہوئے، علامہ اقبال فکر و رہنمائی کا چراغ بنے اور محمد علی جناح عزم و تدبیر کا پیکر ثابت ہوئے۔ دونوں شخصیات نے مل کر امتِ مسلمہ کو جابر و ظالم انگریز کے پنجۂ استبداد سے نجات دلائی۔ مگر آج کا پاکستان اقبال کے افکار پر نہیں، بلکہ اُس غلامانہ ذہنیت پر کھڑا ہے جو انگریز نوازی، مغرب کی اندھی تقلید اور حقیقی آزادی سے گریز کا دوسرا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اس لیے عمل میں آیا تھا کہ یہاں خدا کا قانون نافذ ہو، قرآن کی حکومت قائم ہو، اپنی تہذیب پروان چڑھے، اپنی زبان و ثقافت کی آبیاری ہو، اور ہم ایک خود کفیل و خود مختار قوم بنیں۔ لیکن ہم اس منزل تک کبھی نہ پہنچ سکے، کیونکہ ہم نے مقصد کو بھلا کر خود کو پھر سے غلامی کے پرانے سانچے میں ڈھال لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے آزادی کی روح کو قید کر کے، غلامی کے خول میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے۔ جب تک ہم اس فکری اسارت کو توڑ کر، اقبال اور جناح کے اصل خواب قرآن کی بالادستی، اسلام کی حاکمیت اور تہذیبی خودی کی طرف واپس نہیں لوٹتے، یہ سرزمین اپنے مقدر کی بلندی کو نہیں پا سکے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
یوم آزادی کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش
ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں، 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام الناس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد صبح 10 بجے شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔نمائش میں توپوں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں جبکہ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی ہوگا، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مختلف اسٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کی جذبہ حب الوطنی ابھاریں گے، تاہم دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مقصد ملک کے ہر شہری کو تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔