ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چہلمِ امام حسینؑ کے قریب آتے ہی حکومت کی جانب سے جانبدارانہ اور متعصبانہ اقدامات سامنے آئے۔ چادر اور چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی، حالانکہ پیدل چل کر جلوس میں شریک ہونا پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق کوئی جرم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا جامعہ مسجد  اثنا عشری اسلام آباد کے باہر مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسینؑ نجات کی تسبیح اور حیات کا پیغام ہیں۔ آج کا دن تجدیدِ عہد اور وفاداری کا دن ہے۔ پوری دنیا میں آج علمِ حق بلند ہو رہا ہے، اور ہمیں جناب زینبؑ کی وہ جرات یاد ہے جب انہوں نے یزید کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پیغامِ حسینؑ سنایا۔ یہ دن آزادی اور سربلندی کا دن ہے، اور ہماری دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پنجاب میں چہلمِ امام حسینؑ کے قریب آتے ہی حکومت کی جانب سے جانبدارانہ اور متعصبانہ اقدامات سامنے آئے۔ چادر اور چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی، حالانکہ پیدل چل کر جلوس میں شریک ہونا پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق کوئی جرم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں، آپ جتنا اس راستے کو روکنے کی کوشش کریں گے، جذبۂ عزاداری اتنا ہی مضبوط اور شدید ہو گا۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت سے ہمارے مذاکرات ہوئے، جن میں ہم نے واضح کر دیا کہ عزاداری کوئی جرم نہیں بلکہ ہمارا آئینی، قانونی اور دینی حق ہے۔ بدقسمتی سے حکومت کا رویہ افسوسناک اور غیر منصفانہ رہا۔ ہم کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، ہم پرامن ہیں، سب سے محبت کرتے ہیں اور اسی محبت کی توقع رکھتے ہیں۔ مانسہرہ میں جلوس کو روکنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں حالات ناقابلِ قبول ہیں۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عزاداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اربعین، دراصل پیغام عاشورہ، فتحِ زینبی اور انقلابِ حسینی کی تکمیل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس عزا سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اربعین ظلم کے خلاف اُٹھنے کا نام ہے، بکھری ہوئی قوم کو دوبارہ منظم کرنے کا نام ہے اور دشمن کو مایوس کرنے اور دوست کو امید دلانے کا پیغام ہے، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ عالمی سطح پر بے مثال اجتماع ہے جو حسینی شعائر کی سب سے بڑی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ "چہلم" قرآن و سنت کی ایک معروف اصطلاح ہے، اربعین ایک قرآنی حقیقت ہے جس کا ذکر انبیاء علیہم السلام کے واقعات میں مسلسل ملتا ہے۔ گوٹھ بنگل خان چانڈیو میں سالانہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ اربعین، پیغام عاشورہ و کربلا کی تکمیل ہے، فتحِ زینبی اور انقلابِ حسینی کی تکمیل ہے، اربعین ظلم کے خلاف اُٹھنے کا نام ہے، بکھری ہوئی قوم کو دوبارہ منظم کرنے کا نام ہے اور دشمن کو مایوس کرنے اور دوست کو امید دلانے کا پیغام ہے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ عالمی سطح پر بے مثال اجتماع ہے جو حسینی شعائر کی سب سے بڑی علامت ہے، یہ یزیدی قوتوں کے منہ پر تھپڑ اور حسینی کارواں کے لیے حوصلے کی تھپکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربعین دراصل حق و باطل کے درمیان خطِ فاصل ہے اور اس نے ثابت کیا کہ امتِ مسلمہ کی واضح اکثریت حسینی ہے جبکہ یزیدی ایک ناقابلِ اعتناء اقلیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کے موقع پر آل رسول ﷺ شام کی قید سے رہا ہو کر کربلا پہنچے، اربعین سید الساجدین زین العابدین اور حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سنت ہے، صحابیٔ رسول حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ اپنے شاگرد عطیہ عوفی کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے کے لیے کربلا پہنچے، جو پیادہ روی اور زیارتِ اربعین کی سنت کی بنیاد ہے، آج دنیا کے کروڑوں انسان ہر نسل، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر عشقِ خدا میں سرشار کربلا کی طرف رواں دواں ہیں، کیونکہ کربلا اب عالمِ بشریت کا قبلہ بن چکی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ جیسے دنیا میں صحت واک، امن واک، اور مختلف مقاصد کے لیے پیدل مارچ ہوتے ہیں، ویسے ہی اربعین واک مظلوم کی حمایت، ظالم کی مخالفت، اور اہل بیتؑ رسول کی محبت کا سب سے پرانا اور باوقار طریقہ ہے، یہ کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ 1400 سال پرانی سنتِ  ہے، جسے ہمیشہ زندہ، منظم، باوقار اور پرجوش رکھنا چاہیئے، پنجاب حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ناجائز پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت عزاداروں کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کرے اور عزاداروں کو مکمل تعاون فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • عزاداری سید الشہداء میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں، علامہ عارف واحدی
  • اربعین، دراصل پیغام عاشورہ، فتحِ زینبی اور انقلابِ حسینی کی تکمیل ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اربعین ظلم کے خلاف بغاوت اور مظلوم سے وفاداری کا اعلان ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
  • 14 اگست تجدید عہد کا دن، پاکستان دفاع کرنا جانتا ہے: راغب نعیمی 
  • شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا
  • عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ قاضی نادر
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید
  • پاکستان میں اربعین واک پر پابندی، علامہ صادق تقوی کا خصوصی انٹرویو